ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈی ایم کے چیف کروناندھی ہسپتال میں داخل

ڈی ایم کے چیف کروناندھی ہسپتال میں داخل

Wed, 16 Aug 2017 23:09:30  SO Admin   S.O. News Service

چنئی،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ڈی ایم کے چیف ایم کروناندھی کو بدھ کو”پی ای جی“ ٹیوب بدلنے کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کاویری ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ارودن نے بتایا کہ 93 سالہ کروناندھی کو ”پرکیوٹینس ایڈوسکوپک گیسٹرونمی (پی ای جی) ٹیوب میں بدلنے کے معمولی عمل کے لئے ہسپتال لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج شام تک انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔غور طلب ہے کہ کروناندھی کی طبیعت گزشتہ سال سے ٹھیک نہیں ہے، وہ اپنی رہائش گاہ ”گوپال پورم“ میں ہی علاج کرا رہے ہیں۔ ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی کو دسمبر مہینے میں بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت انہیں سات دن ہسپتال میں گزارنا پڑا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔


Share: